اقوام متحدہ نے قانونی عالمی مہاجرت کو ایک مثبت عالمگیر رحجان قرار دیا ہے

2018-01-12 15:58:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جمعرات کو عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے ایک غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتوں پر زور دیا کہ مہاجرت کو ایک مثبت عالمگیر رحجان کے طور پر لیا جائے اور قانونی عالمی مہاجرت کی راہ میں رکاوٹوں سے باز رہا جائے۔جناب گوتریز نے کہا کہ مہاجرت کی بدولت معاشی ترقی کو طاقت ملتی ہے ، عدم مساوات میں کمی آتی ہے ، مختلف معاشروں کے درمیان روابط استوار ہوتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن اپنے پیشہ ورانہ امور اور اپنے آبائی ممالک میں ترسیلات زر بھیجتے ہوئے   عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گوتریز نے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ برس تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر کی مجموعی مالیت تقریباً چھ سو ارب امریکی ڈالرز رہی جو مجموعی ترقیاتی امداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر غیر قانونی مہاجرت کی حوصلہ شکنی کی اور ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی معیشتوں اور معاشروں کے مفاد میں قانون کی حکمرانی کی مضبوطی سے تارکین وطن کے حقوق کو تحفظ فراہم کریں۔


شیئر

Related stories