اقوام متحدہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے

2018-01-19 11:12:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے کے دوران عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے اختتام کے بعد اس وقت جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے عالمی سطح پر بے چینی عروج پر ہے ، ایران کے جوہری معاہدے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں ، امریکہ اور روس کے درمیان جوہری اور دیگر معاملات پر اعتماد کا فقدان بدستور موجود ہے جبکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف عالمی نقطہ نظر کو چیلنج کیا ہے ۔ جناب گوتریز نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں صورتحال عالمی امن و سلامتی کے تناظر میں انتہائی خطرناک اور کشیدہ ہے اور  انھیں فوجی محاز آرائی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث نا قابل تصور نتائج کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل سرگرمیوں کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کونسل میں اتحاد کی بدولت سفارتی طریقہ کار کی راہ ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان حالیہ مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور اسے تناو کی صورتحال میں کمی کے لیے اہم قرار دیا۔


شیئر

Related stories