نیپال میں مسافر طیارہ گرنے کے باعث انچاس افراد ہلاک

2018-03-13 14:55:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ تاریخ کو بنگلہ دیش کے درارالحکومت ڈھاکہ سے نیپال کی جانب  پرواز کرنے والا   ایک طیارہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے تری بھوون  بین الاقوامی ائرپورٹ میں   لینڈنگ کے دوران رن وے سےپھسل کر اتر گیا جسکے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔نیپالی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں انچاس افراد ہلاک ہوئے اور بائیس زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ان میں کچھ زخمیوں کی حالت سنگین   ہے۔
 طیارہ  بنگلہ دیش کی  یو ایس بنگلہ ائر لائن کا تھا  طیارے میں کل سڑسٹھ   مسافر اوراور عملے کے چار اہلکار سوار تھے ۔جن میں اٹھائیس خواتین اور بنگلہ دیش سے   تعلق رکھنے والے دو بچے بھی  شامل ہیں۔
طیارے کے حادثے  کے بعد نیپالی حکومت نے فوری طور پر اجلاس بلایا اور حادثے کی تحقیقیاتی  کمیٹی قائم کی گئی تاکہ وجوہات   کی تحقیق کی جائے ۔اسی روز  سہ پہر چار بجے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ائر پورٹ پہنچنے کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لیے تعزیت کا اظہار   کیا ۔اس کے بعد انہوں نے ہسپتال میں زخمیوں کی صورت حال دیکھی ۔ اطلاع کے مطابق   انیس سو پچپن سے اب تک نیپال میں کل نواسی فضائی حادثے  ہوچکے  ہیں۔جن میں آٹھ   حادثات  بین الاقوامی پروازوں کے  نیپال کی فضائی حدود میں ہوئے ہیں۔

اسی دن   نیپال کی وزارت خارجہ نے  ایک چینی شہری کی اس حادثے میں جاں بحق ہونے کی  تصدیق کی   ہے ۔نیپال کی  وزارت خارجہ نے چینی شہری  کی ہلاکت پر  افسوس کا ا ظہار کیا   ہے۔

تیرہ تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بیجنگ میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس میں  نیپال میں ہونے والے  مذکورہ حادثےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور  ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیپال میں چین کے سفارتخانے کے اہلکار  متعلقہ حکام  کے ساتھ  رابطے میں ہیں۔ اور حادثے میں جاں بحق  چینی باشندے کے اہلِ خانہ  کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے نیپال کے متعلقہ محکموں  کے ساتھ معاملات طے کر رہے ہیں۔

شیئر

Related stories