چین میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند سری لنکن طالب علموں کے لیے تعلیمی نمائش کا انعقاد

2018-05-20 16:09:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین  میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند سری لنکا کے طالب علموں کی سہولت کے لیےگوآنگ شی ایجو کیشن نمائش کولمبو میں جاری ہے۔سری لنکا کے طالب علموں کی سہولت کے لیے پہلی بار چین نے صوبہ گوآنگ شی کے پچیس اعلی تعلیمی اداروں میں  مختلف کورس کرانے کی پیش کش کی ہے ۔ ان کورسسز میں لبرل آڑٹس،منیجمنٹ ،ٹیکنالوجی ،سائنس ،میڈیسن چینی زبان ، سیاحت اور تدریس کے مضامین شامل ہیں ۔ سری لنکا کی وزارت ہائر ایجوکیشن و ثقافتی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری مدھاوا دیواسریندا نے کہا کہ مذکورہ نمائش میں طالب علموں مدعو کرنے کا بنیادی مقصد سری لنکا میں سہولیات کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں میڈیسن انجئینرنگ ، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی اور مینجمنٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ چین کے صوبے گوآنگ شی میں سری لنکا سے جانے والے طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے  ۔ دو ہزار بارہ میں پینتیس  طالب علم تھے جبکہ اب یہ تعداد ایک سو ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ دو ہزار سترہ میں دنیا کے ایک سو اٹھارہ ممالک کے چودہ ہزار طالب علم گوآنگ شی میں تعلیم حاصل کر نے آئے جن میں سے بارہ ہزار طالب علموں کا تعلق ایشائی ممالک سے تھا ۔    


شیئر

Related stories