​شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات کا سنگاپور میں انعقاد

2018-06-12 15:35:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات کا سنگاپور میں انعقاد

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات کا سنگاپور میں انعقاد

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہ تاریخ کو سنگاپور میں پہلی سربراہی ملاقات کی ۔ فریقین نے جزیرہ نما کوریا  کو جوہری ہتھیاروں سے پاک  علاقہ بنانے اور  باہمی  کشیدہ تعلقات میں کمی کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا ۔

چینی ریاستی کونسل اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے دوران  کسی بھی قسم کی مداخلت کے امکان کو رد کرتے ہوئے باہمی اعتماد کے قیام کی توقع رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ  جزیرہ نما کوریا کو جوہری  ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے اور پر امن نظام کے قیام کے حوالے سے اتفاق رائے  طے پا جائے گا۔جناب وانگ نے متعلقہ فریقوں سے   اس ضمن میں  مشترکہ کوشش کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ چین اس حوالے سے  مزید تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔

جناب وانگ نے اسی روز   نامہ نگاروں سے کہا کہ عالمی برادری کی توجہ  سنگاپور میں منعقد ہونے والی ٹرمپ-کم ملاقات پر  مرکوز رہی ہے۔گزشتہ نصف صدی   امریکہ اور شمالی کوریا  باہم مخالف رہے ۔اس وقت دونوں ممالک کے اعلی رہنما  مل بیٹھ کر برابری کی سطح پر  مذاکرات کر رہے ہیں ،  اس کی  مثبت اہمیت  ہے اور اس سے  ایک نئی تاریخ  وجود میں آئی ہے۔چین ٹرمپ-کم ملاقات کا خیر مقد م کرتا ہے ۔


شیئر

Related stories