شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

2018-06-13 09:57:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

بارہ تاریخ کی سہ پہر کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان  اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستحط کیے ۔

اس مشترکہ علامیہ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ نے  اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعلقات کے قیام اور جزیرہ نماکوریا کے امن و استحکام کے لئے کوشش کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا  کی سلامتی کی حفاظت کی فراہمی کا وعدہ کیا ۔ اور کم جونگ ان  نے جزیرہ نماکوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کے وعدے کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں حاصل کردہ نتائج کو عمل میں لانے کے لئے اعلی سطح کے سرکاری وفود  کے درمیان  مذکرات بھی منعقد ہوں گے۔
کم جونگ  ان نے دستحطوں کی  تقریب میں  کہا کہ اس ملاقات سے فریقین تاریخ کو بھول  کر نئے آغاز کے لئے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک جامع مشترکہ اعلامیہ ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔تاہم یہ ایک طویل عمل ہو گا، جزیرہ نما کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کے مسئلہ کو حل کرنے سے پہلے امریکہ شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھے گا۔
چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بارہ تاریخ کو کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے رہنماوں کی ملاقات بڑی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں رہنما جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے اور جزیرہ  نما کوریا میں امن کے نظام کے قیام پر بنیادی اتفاق رائے حاصل کر سکیں گے اور ٹھوس اقدامات اختیار کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اس ملاقات سے پہلے چین اور شمالی کوریا ،جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ، جنوبی کوریا اور امریکہ کے رہنماوں کے درمیان الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔


شیئر

Related stories