چین نے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ اقوام متحدہ

2018-06-13 10:59:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
اقوام متحدہ نے منگل کے روز کہا کہ  چین نے جزیرہ نما   کوریا کے مسئلے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل   کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اپنی روز مرہ  کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ    ،چین  جزیرہ نما کوریا کے  مسئلے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور اس نے مثبت کردار ادا کیا   ہے ۔ اقوام متحده کے سربراہ نے منگل کو تاریخی سربراہی   اجلاس میں امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات   کو سراہا اور اسے  "اہم سنگ میل" قرار دیا ہے.
اطلاعات کے مطابق  جزیرہ نما کوریا کے   مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان  نے   سنگاپور میں  نتیجہ خیز ملاقات میں ایک معاہدے پر دستخط کیے  جس میں شمالی کوریا   کی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے دستبرداری اور امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کی   سلامتی کی ضمانت شامل ہے ۔


شیئر

Related stories