شمالی کوریا اور امریکہ کے رہنماوں نے باہمی دورے کی دعوت کو قبول کر لیا

2018-06-13 18:23:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی  کی تیرہ تاریخ کی اطلاع کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے بارہ تاریخ کو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران  انہیں دی گئی دورہ امریکہ کی دعوت  قبول کر لی ۔ اس کے ساتھ ہی جناب کم جونگ اُن نے بھی  صدر ٹرمپ کو   شمالی کوریا کے دورے کی  دعوت دی جسے  صدر ٹرمپ نے قبول کر لیا ۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ اگر امریکہ باہمی اعتماد کے قیام کے لئے  مخلصانہ  اقدامات کرے گا تو شمالی کوریا بھی اس پر  مثبت رد عمل  دے  گا ۔


شیئر

Related stories