نیٹو کی سربراہی کانفرنس میں ذمہ داریوں کی تقسیم،انسداد دہشت گردی اور فوجی تعمیر پر بات چیت

2018-07-12 11:42:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیٹو کی سربراہی کانفرنس میں ذمہ داریوں کی تقسیم،انسداد دہشت گردی اور فوجی تعمیر پر بات چیت

نیٹو کی سربراہی کانفرنس میں ذمہ داریوں کی تقسیم،انسداد دہشت گردی اور فوجی تعمیر پر بات چیت

گیارہ تاریخ کو منعقدہ پریس   کانفرنس میں  نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ نیٹو کے انتیس رکن   ممالک کے رہنماؤ٘ں  نے اسی روز  منعقدہ سربراہی کانفرنس  میں رکن ممالک کے درمیان   ذمہ داریوں کی تقسیم، انسداد دہشت گردی اور نیٹو کی قوت اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط   بنانے پر اتفاق  کیا۔

جینس اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ تمام رکن ممالک نے دفاعی   بجٹ، مسلح قوت کی تعمیر اور نیٹو کی کارروائیوں سمیت تینوں  امور   سرانجام دینے پر   اتفاق کیا۔رواں سال نیٹو کے آٹھ رکن ممالک اس ہدف کو پورا کریں گے کہ فوجی اخراجات    جی ڈی پی کے دو فیصد پر مبنی ہوں گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہی کانفرنس میں   تجویر پیش کی کہ نیٹو کے رکن ممالک کے فوجی اخراجات  جی ڈی پی کے چار فیصد پر مبنی   ہونے چاہئیں  ۔اس حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ دو   فیصد  نیٹو کے رکن ممالک کا طے شدہ ہدف ہے اور تمام رکن ممالک کو  سب سے پہلے اس   ہدف کو پورا کر نا چاہیئے۔
جینس اسٹولٹنبرگ نے مزید کہا کہ مشرقی وسطی اور شمالی   افریقہ کی غیرمستحکم صورتحال کے اثرات نیٹو پر مرتب ہورہے  ہیں۔نیٹو عراق میں نئے   تربیتی مشن کا آغاز کرے گی اورانسداد دہشت گردی میں اردن اور تیونس کی حمایت کو   مضبوط بنائے گی۔


شیئر

Related stories