امریکی گورنرز کی چین -امریکہ معاشی و،تجارتی اور سرمایہ کار انہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل

2018-07-22 15:48:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی گورنرز کی چین -امریکہ معاشی و،تجارتی اور سرمایہ کار انہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل

امریکی گورنرز کی چین -امریکہ معاشی و،تجارتی اور سرمایہ کار انہ تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل

امریکہ کے قومی گورنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس انیس سے اکیس تاریخ تک   امریکہ کی ریاست  نیو میکسیکو  کےدارالحکومت سانتا فی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں  کئی   ریاستوں کے گورنرز نے چین کے ساتھ دوستانہ معاشی و تجارتی تعلقات کو اہمیت دینے  کی   ضرورت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک  کے معاشی وتجارتی اور سرمایہ کارانہ تعاون کو   مضبوط بنانے کی اپیل بھی کی۔
کولوراڈو ریاست کے گورنر جان ہیکینولوپ نے کہا کہ   کولوراڈو ریاست چین اور امریکہ کے درمیان قائم شدہ اچھے تعلقات کو قدر کی  نگاہ سے   دیکھتی ہے اور ایسے تعلقات ہمیشہ کے لئے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب   دونوں ممالک کے تعلقات کو مشکلات درپیش ہوں  تو علاقائی تعاون کی مضبوطی دونوں مالک   کے تعلقات کے فروغ کے لئےمثبت خدمات سرانجام دی سکتی ہے۔کولوراڈو ریاست چین کے ساتھ   تعاون کو مضبوط  اور باہمی اعتماد کو پختہ بنائے گی۔
اووٹا ریاست کے گورنر گیری   ہیبرٹ نے اجلاس میں کہا کہ امریکہ کو بین الاقوامی منڈی میں حصہ لینا ہے اور اس   سلسلے میں تعاون کے ذریعے عالمی رابطوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں   شریک مختلف ریاستوں کے گورنرز نے یکساں نظریات کا  اظہار کیا۔ ان کے خیال میں ٹرمپ   انتظامیہ کی جانب سے پیدا کیے جانے والے عالمی تجارتی تنازعات کے منفی اثرات نا صرف   امریکی زرعی مصنوعات کی برآمد  بلکہ متعدد کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری پر   بھی مرتب ہو رہے ہیں۔


شیئر

Related stories