افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کی بڑے پیمانے پر جارحانہ کاروایاں

2018-08-10 16:57:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صوبائی پولیس کے سربراہ  احمد مشال نے جمعے کو  بتایا کہ شر پسند طالبان نے اسی روز  کی صبح افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے صدر مقام میں بڑے پیمانے پر جارحانہ کارروایاں کیں۔ صوبائی پولیس کےسربراہ نے سنہوا  نیوز ایجنسی کو بتایاکہ  باغی طالبان کے متعدد کارندوں نے غزنی   میں  نیشنل سکیورٹی ڈاریکٹوریٹ ،محکمہ پولیس اور صوبائی گورنر کے دفتر  سمیت شہر کے مختلف حصوں میں  مختلف ہتھیاروں سے حملے کیے، تاہم حکام نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فورسسز نے موثر جوابی کاروایاں کی ہیں اور آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ مقامی  افراد نے کہا کہ ابھی تک تمام دکانیں بند ہیں اور شہر کے کچھ علاقوں میں دھواں اُٹھ رہا ہے۔ طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد  نے جارحانہ حملوں کی تصدیق کی اور میڈیا کو بتایا کہ شرپسند طالبان نے شہر  کے بیرونی اطراف میں قائم  متعدد سکیورٹی چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں۔

شیئر

Related stories