اٹھارہویں ایشیائی گیمز کا انڈونیشیا میں افتتاح، چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی نمائندے سون چھون لان کی افتتاحی تقریب میں شرکت

2018-08-19 15:04:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھارہویں ایشیائی گیمز  کا انڈونیشیا میں افتتاح، چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی نمائندے سون چھون لان کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اٹھارہویں ایشیائی گیمز  کا انڈونیشیا میں افتتاح، چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی نمائندے سون چھون لان کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مقامی وقت کے مطابق، اٹھارہ تاریخ کی شام سات بجے  اٹھارہویں ایشیائی گیمز کی افتتاحی تقریب انڈونیشیا کے دارالحکومت  جکارتہ میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی نمائندے ،چین کی نائب وزیر اعظم سون چھون لان نے انڈونیشیا کی دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 
پینتالیس ممالک اور علاقوں سے آئے ہوئے دوستوں نےافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔جب چین کا دستہ اسٹیڈیم میں داخل ہوا، تو سٹیڈیم میں موجودحاضرین نے ان کا  پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ ایشیائی گیمز میں چین نے کل آٹھ سو پینتالیس کھلاڑیوں کو بھیجا ہے۔ جن کی ا وسط عمر چوبیس اعشاریہ چار سال بنتی ے۔ 
چین کی نائب وزیر اعظم سون چھون لان کی ایشیائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے ایشیائی کھیلوں میں چینی حکومت کی دلچسپی اور انڈونیشیا کی حکومت کے ساتھ یکجہتی کااظہار ہوتا ہے۔جسےایشیائی اولمپک کونسل اور انڈونیشیا کی حکومت نے سراہتے ہوئے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

شیئر

Related stories