امریکی میڈیا کی جانب سے چین-امریکہ تجارتی مذاکرات پر توجہ

2018-08-20 10:48:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی میڈیا کی جانب سے چین-امریکہ تجارتی مذاکرات پر توجہ

امریکی میڈیا کی جانب سے چین-امریکہ تجارتی مذاکرات پر توجہ

چین-امریکہ تجارتی امور کے حوالے سے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں نائب وزرا کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوں گے جن پر امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ نے بے حد توجہ دی ہے۔دیگر میڈیا  چینلز نے بھی امریکہ-چین تجارتی تعلقات کے استحکام کے لیے اپنی مثبت امیدوں کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے سولہ تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ کی دعوت پر چین کے نائب وزیر تجارت اور نائب عالمی تجارتی مذاکراتی نمائندہ وانگ شو وین اگست کے آخری دس دنوں میں ایک وفد کے ہمراہ امریکہ  میں امریکی نائب وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔متعدد امریکی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق چین-امریکہ مذاکرات کی بحالی کی وجہ سے تجارتی منڈی میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ امریکی میڈیا سی این بی سی کے اطلاع کے مطابق اگر امریکہ-چین تجارتی کشمکش میں قدرے کمی  آئے گی ، تو منڈی بتدریج بہتر ہوگی۔
دی واشنگٹن پوسٹ نے حالیہ دنوں ایک تجزیاتی  رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی یک طرفہ تجارتی پالیسی سے امریکہ کے متعدد تجارتی ساتھیوں میں تشویش پھیلی  ہے۔اطلاع کے مطابق امریکی ماہرین معاشیات نے اپنی حکومت کی جانب سے چین پر اضافی محصولات لگانے کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔سی این بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چین-امریکہ تجارتی کشمکش میں اضافہ ہوتا رہا تو امریکہ کی بندرگاہوں پر روزگار کے مواقع میں کمی کے ساتھ ساتھ یہاں پر تجارتی سامان کو سنبھالنے کی صلاحیت میں  کمی کا  بحران بھی سامنے آئے گا۔  


شیئر

Related stories