ہمبنٹوٹا بندرگاہ، چین اور سری لنکا کی مشترکہ کوششوں سے مستقبل میں اسٹار بندرگاہ بن جائےگی

2018-08-21 16:51:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

ہمبنٹوٹا بندرگاہ، چین اور سری لنکا کی مشترکہ کوششوں سے مستقبل میں اسٹار بندرگاہ بن جائےگی

ہمبنٹوٹا بندرگاہ، چین اور سری لنکا کی مشترکہ کوششوں سے مستقبل میں اسٹار بندرگاہ بن جائےگی


سری لنکا کے جنوبی ساحل پر واقع ہمبنٹوٹا بندرگاہ عمدہ جغرافیائی وقوع اور گہرے پانی کی وجہ سے ایک بین الاقوامی ٹرانزٹ مرکز اور  گہرے پانی کی حامل  بندرگاہ بننے کی قابل  ہے۔ ہمبنٹوٹا بندرگاہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں ایک اہم مرکز بھی ہے۔ 
یاد رہے کہ انتیس جولائی دو ہزار سترہ کو چین کی چائنا مرچنٹ پورٹ کمپنی لمیٹڈ نے سری لنکا کی پورٹ اتھارٹی کے ساتھ  ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین اور سری لنکا کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کی گئی دو کمپنیاں ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے بزنس مینجمنٹ آپریشنز اور انتظامی آپریشن سے متعلق امور سرانجام دیں گی۔ اور اکیسویں صدی کی سمندری شاہداہ ریشم کی اسٹار بندرگاہ کی مشترکہ تعمیر کریں گی۔ 
چینی کمپنی نے چین کی جدید ٹیکنالوجی ہمبنٹوٹا بندرگاہ میں استعمال کی ہے اور اس کے ساتھ مقامی مزدوروں کو پیشہ ورانہ تربیت بھی دی ہے۔ جس سے ان افراد کی کارکردگی میں اضا فہ ہواہے۔ ہمبنٹوٹا کے علاقے کی کل آبادی پانچ لاکھ ہے، اندازہ ہے کہ ہمبنٹوٹا  کی بندرگاہ مستقبل میں تقریباً پچاس ہزار لوگوں کو زورگار فراہم کرسکے گی۔


شیئر

Related stories