بنگلہ دیش کی خواتین صنعتکاروں کے ایسوسی ایشن اور چین کے کون مینگ شہر کی خواتین فیڈریشن کا اجلاس

2018-08-30 10:22:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنگلہ دیش کی خواتین صنعتکاروں کی ایسوسی ایشن اورچین کے کون مینگ شہر کی خواتین فیڈریشن کا اجلاس اٹھائیس تاریخ کو  بنگلہ دیش کے دارالحکومت  ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔دونوں ملکوں کی خواتین نےبنگلہ دیش میں خواتین تاجروں کو درپیش مواقع اور چیلنجوں پر بحث کی۔
 کون مینگ کی خواتین فیڈریشن نے کون مینگ میں بنگلہ دیش کے قونصل خانے اور بنگلہ دیش مائکروفینانس الائنس  کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے.جس کے مطابق  دونوں ممالک ثقافت، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی، خواتین کے روزگار اور کاروباری برادری کے مختلف پہلوؤں کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ممالک کے دورے، تبادلے اور تعاون  کریں گے.اس کے علاوہ کون مینگ میں پڑھنے والی کچھ بنگلہ دیشی طالبا ت نے کون مینگ کی خواتین انٹرپرائززسینٹر زمیں داخلہ لے کر کاروبار شروع کیا ہے۔جن کو کون مینگ کی خواتین فیڈریشن نے کاروبار کی تربیت اور مالی مدد فراہم کی ہے.اب تک بنگلہ دیش کی بیس طالبات  کون مینگ میں کامیابی سے کاروبار کرہی ہیں۔

شیئر

Related stories