​عمران خان کا دورۂ چین، چین-پاک تعلقات کے لیے بہت مددگار ہوگا: پاکستانی ماہر

2018-11-06 15:42:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ تاریخ کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے چار روزہ دورہ چین مکمل کر لیا۔پاکستان کے مشہور ماہر ضمیر اعوان کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ گیر اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت داری  تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا جوسی پیک کی ترقی کے لیے مفید ہوگا اور پاکستانی معیشت میں بھی مدد دے گا۔
ضمیر اعوان نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے جس سے پاکستان چین اور دنیا کے سامنے اپنی عمدہ مصنوعات پیش کر سکتا ہے ۔یہ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم  کرنے کے لیے بھی مددگارہوگا۔
ضمیر اعوان نے کہا کہ اس وقت چین اور پاکستان آر ایم بی اور روپے کے ذریعے  دوطرفہ تجارت میں ادائیگی کو فروغ دے رہے ہیں جو  کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ 


شیئر

Related stories