بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثہ چھ افراد ہلاک ، پانچ زخمی

2018-12-13 14:21:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ دسمبر کوبھارت کی ریاست اتر پردیش کےایک گاوں کرسرہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک جب کہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے آکر آٹو رکشہ کو ٹکر ماری اور اس کو پہیوں تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ پانچ افراد کو تشویشناکحالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے کے تمام متاثرین مقامی افراد ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

شیئر

Related stories