چین افغانستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے ، سابق افغان صدر حامد کرزئی

2018-12-13 14:55:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین افغانستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے ، سابق افغان صدر حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں سی آر آئی کی نامہ نگار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان چین کے تصورات اور تجربات سے استعفادہ کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا اور جلدملک کوامن و ترقی کے راستے پر گامزن کرے گا۔
حامد کرزئی نے انٹرویو کے دورانمزید کہا کہ چین اور افغانستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی افغانستان ،چین اور اس خطے کے لیے مفید ہوگا۔چین کی اقتصادی ترقی نہ صرف چین بلکہ افغانستان نیز دنیا کے لیے بڑی اہمیتکی حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر ایک بہت اہم اور بڑا منصوبہ ہے اور افغانستان اس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔
حامد کرزئی نے چین-افغانستان -پاکستان سہ فریقی بات چیت کے نظام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہاس نظام نےافغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری ،افغان صورتحال میں نرمی اور خطے کے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیئر

Related stories