افغان فورسز کی کاروائی ، ۲۴ گھنٹوں میں ۴۴ باغی ہلاک

2019-01-24 14:08:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بدھ کے روز افغان نیشنل ڈائیریکٹریٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حکومتی فورسز نے حکومت مخالف عسکریت پسند گروہوں کے خلاف دباو بڑھاتے ہوئے منگل کی رات کی گئی کاروائی میں مشرقی صوبے وارداک میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر کے آٹھ باغیوں کو ہلاک کیا ۔ہلاک ہونے والوں میں صوبائی صدر مقام میدان سحر میں این ڈی ایس کی بیس پر پیر کے روز کیے جانے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے ۔ یاد رہے کہ اس تباہ کن حملے میں ایجنسی کے چھتیس اہلکار ہلاک جب کہ اٹھاون افراد زخمی ہوئے تھے ۔

اس کے علاوہ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومتی فورسز کے لڑاکا طیاروں نے میوند ڈسٹرکٹ میں طالبان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سترہ باغی ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوئے۔


شیئر

Related stories