امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رقوم کی فراہمی کی بل پر دستخط

2019-02-16 15:23:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپندرہ فروری کو وفاقی حکومت کے متعدد اداروں کو رواں سال تیس ستمبر تک رقوم دینے کی بل پر دستخط کیے۔اس بل کیمنظوری سینٹ اور ایوان نمائندگان میں ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ مالی سال میں وفاقی حکومت نےتمام ترفنڈ حاصلکیے ہیںاور ان کا پیسے کی کمی کا مسلہ حل ہو گیا ہے ۔تاہم اس بل میں صرف اس بات کی منظوری دی گئی ہےکہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان نوے کلومیٹر کیسرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب چالیس کروڑڈالر خرچ کیے جا ئیں گے جبکہ ٹرمپ نے اس سے قبل پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کامطالبہ کیا تھا تاکہ تین سو کلومیٹر سے زائد کی سرحدی دیوارتعمیر کی جائے ۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے پندرہ فروری کو امریکہ کے جنوبی سرحدی علاقے میں قومی ہنگامی حالتنافذ کرنےکا اعلان کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسوقتامریکہ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے وزارت دفاعی امور ، وزارت خزانہ اور عسکری منصوبوں سے چھ ارب ستر کروڑ ڈالرجمع کرنےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد کانگریسکی بجائے باقی رقوم جمع کرنا ہےلیکن کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکاننےاس کی سخت مخالفت کی۔
ٹرمپ نے پندرہفروری کو وہائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ منشیات ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم امریکہ پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور سرحدی دیوار کے ذریعےان مسائل سے نمٹا جائے گا ۔


شیئر

Related stories