بریگزٹ کی منسوخی کی پٹیشن پر پچاس لاکھ افراد کے دستخط

2019-03-25 10:44:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانیہ کے پچاس لاکھ سے زائد شہر یوں نے "یورپی یونین سے علیحدگی" کے عمل کو منسوخ کرنے کے لئے آن لائن پٹیشن کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر اس درخواست کے حوالے سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 24 تاریخ کی سہ پہر تک، پچاس لاکھ سے زائد افراد نے "یورپی یونین سے علیحدگی" کی منسوخی کے لئے مذکورہ درخواست پر دستخط کیے ہیں.

اس درخواست کو رواں سال فروری میں برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے بارہا زور دیا ہے کہ "یورپی یونین سے علیحدگی"، عوام کی مرضی کے عین مطابق ہے، لیکن عوام یورپی یونین میں رہنے کی اپنی سچائی کو آن لائن درخواستوں کے ذریعے ثابت کریں گے ۔ اس حوالے سے متعلقہ قواعد کے مطابق، اگر کسی بھی حوالے سے درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے ہو تو پارلیمنٹ کو اس مسئلے پر بحث کے لئے غور کرنا چاہئے.

اس آن لائن پٹیشن کے علاوہ 23 تاریخ کو لندن میں بریگزٹ کےخلاف ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اس حوالے سے دوبارہ ریفرنڈم منعقد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس ریلی میں تقریباً دس لاکھ افراد نے حصہ لیا.


شیئر

Related stories