اقوام متحدہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم سے متعلق دستاویزات کا اجرا

2019-05-25 16:15:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس تاریخ کو چین میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے دوران حاصل شدہ نتائج کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جاری کی گئیں۔ ان دستاویزات میں فورم کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ کی تقریر اور سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پچیس سے ستائیس اپریل تک، بیجنگ میں دوسرے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انٹرنیشنل تعاون کے اعلی سطحی فورم کا کامیابی سے انعقاد ہوا. فورم کا موضوع تھا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر خوشحال مستقبل کے لیے. اس موقع پر منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں چالیس عالمی رہنماوں نے شرکت کی جن میں چین سمیت اڑتیس ممالک کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ اس فورم میں ایک سو پچاس ممالک اور بانوے بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی چھ ہزار سے زائد غیرملکی شخصیات نے شرکت کی ۔


شیئر

Related stories