ایران ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کم کرتا جائے گا۔ آیتاللہ ه سید علی خامنهائی
2019-07-17 10:31:34
ایران کے سپریم رہنما آیتاللہ ه سید علی خامنهائی نے سولہ تاریخ کو برطانیہ کی طرف سے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کاروائی کی سخت مذمت کی، اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ فوری طور پر ٹینکر کو آزاد کرے.
ایران کے مذہبی حلقوں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر خامنائی نے کہا کہ مغربی حکومتوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ غرور ہے، لہذا ایران اور یورپ اس مسئلے کو حل نہیں کرسکتے. یورپی یونین کے ممالک خود تو ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے قاصر ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ ایران ہمیشہ اس معاہدے پر کاربند رہے.ان کا یہ مطالبہ جائز نہیں ہے۔
برطانیہ کی طرف سے ایرانی ٹینکر کو حراست میں لینے کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی رہنما نے کہا کہ یہ قزاقی کارروائی ہے، جس پر ایران خاموش نہیں بیٹھے گا اس کا ضرور جواب دیا جائےگا.