چینی کمپنی کی جانب سے بنگلہ دیش کے ہسپتال کو پچاس لاکھ ٹکا کے طبی آلات کا عطیہ
2019-07-18 15:29:22
برسات کے موسم کے شروع ہوتے ہی بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے ، مرض کی تشخیص و علاج کے لئے ،چین کی مواصلاتی کمپنی نے ایک مقامی ہسپتال کو پچاس لاکھ ٹکا کے طبی آلات عطیہ کئے ہیں۔
ہسپتال کے نگران پروفیسر ڈاکٹر ظہیرا لامین نے ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ان عطیات پر چینی کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے عطیہ کئے جانے والے آلات کی مدد سے ہسپتال کی ڈینگی سے نمٹنے کی صلاحیت بہت زیادہ بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان آلات کی مدد سے غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر ظہیر الامین نےمقامی لوگوں اور ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔