افغانستان کی کابل یونیورسٹی کے جنوبی دروازے پر بم حملے میں 4 افراد ہلاک

2019-07-19 15:02:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان حکومتی حکام نے 19 تاریخ کو بتایا کہ کابل یونیورسٹی کے جنوبی دروازے پر اسی دن صبح ایک بم حملہ ہوا جس میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے.

عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح 7 بج کر دس منٹ کابل یونیورسٹی کے جنوبی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا. دھماکے کے مقام سے اٹھنے والا دھواں دور سے واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا. اس وقت،وہاں بہت سے طالب علم گریجوایشن امتحان میں شرکت کے لئے دروازے پر انتظار کر رہے تھے.

افغان وزارت داخلہ کے اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے. پولیس اس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے.اب کسی تنظیم یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے.  


شیئر

Related stories