ترکی کی جانب سے شمالی عراق میں کرد شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیوزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ حملے کے بعد شدت پسندی کے خلاف جاری ہماری جنگ مزید مضبو

2019-07-19 16:22:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بدھ کے روز شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں ترک سفارت کار کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو ترکی کی جانب سے کرد شدت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی۔شنہوا نیوز ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق ترک سفارت کار کی ہلاکت کے بعد ترک فضائیہ نے شمالی کردستان میں شدت پسندوں کے خلاف زبردست فضائی کارروائی کی ہے۔

ترک وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک سفیر پر مجرمانہ حملے کے بعد علاقے میں سخت کارروائی کی گئی ہے۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ حملے کے بعد شدت پسندی کے خلاف جاری ہماری جنگ مزید مضبوط ہوگی۔ بدھ کے روز شمالی عراق کے اس علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ترک سفارت کار کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عراقی حکومت سے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حملے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کو ترکی، امریکہ اور برطانیہ نے شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ مختصر مصالحت کے بعد کردستان ورکرز پارٹی نے ترکی کے خلاف مسلح جدو جہد شروع کر رکھی ہے۔

کردستان ورکرز پارٹی کے ترجمان نے بدھ کے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے اپنی تنظیم کی جانب سے اظہار لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔


شیئر

Related stories