ایران کا ایک برطانوی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کا اعلان

2019-07-20 16:03:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس جولائی کو ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ کے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کا یہ اقدام ایک ناقابل قبول عمل ہے۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب اسی روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر نے آبنائے ہر مز سے گزرتے وقت بین الاقوامی سمندری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تحویل میں لئے گئے آئل ٹینکر کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسی روز برطانوی وزیرخارجہ نے واقعے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول عمل ہے اور برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں ملکی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ایران سے متعلقہ سمندری جہاز کی بازیابی کی اپیل بھی کی ہے۔


شیئر

Related stories