تین خلانورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے ہیں
ہفتہ بیس جولائی کو تین خلا نورد بحفاظت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے ہیں۔روس کا خلائی جہاز 'سویوز' اس تین رکنی عملے کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچا۔ یہ خلا نورد قزاقستان میں واقع بیکونور خلائی مرکز سے روانہ ہوئے تھے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے والوں میں ناسا کے انڈریو مورگن، یورپین اسپین ایجنسی کے لیوسا پرمی تانو اور روس کے الیگزینڈر سکورتوسوف شامل ہیں۔ جو وہاں پہلے سے موجود خلا بازوں کے ساتھ مل کر دو سو پچاس سائنسی اور حیاتیاتی تجربات کریں گے۔ یہ خلانورد اس اسٹیشن پر چھ ماہ سے زیادہ قیام کریں گے۔
ان خلانورد کی بین الاقومی خلائی اسٹیشن پر آمد ایک تاریخی موقع پر ہوئی ہے۔ 20 جولائی 2019 کو نیل آرمسٹرانگ اور بزآلڈرین کے چاند پر اترنے کو پچاس برس مکمل ہو گئے ہیں۔ آج سے پچاس برس قبل اپالو مشن کی کامیابی نے انسانیت کے لئے خلائی تحقیق کے بہت سے دروازے کھول دئیے تھے۔