جارجیا میں نیٹو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد
بیس جولائی کو جارجیا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ستائیس جولائی سے نیٹو ممالک کی سال 2019 کی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان فوجی مشقوں کا موضوع ہے" پھرتیلے جوان"۔ جارجیا کی وزات دفاع کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق یہ مشترکہ فوجی مشقیں ستائیس جولائی سے لے کر نو آگست تک جارجیا میں موجود تین فوجی بیسز پر منعقد ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ، برطانیہ، پولینڈ ، ترکی اور یوکرائن سمیت نیٹو کے چودہ رکن ممالک اور نیٹو کے "امن شراکت دار تعلقات منصوبے" میں شریک ممالک کے تین ہزار سے زائد فوجی اہلکار ان مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہوں گے۔یہ جارجیا میں منعقد ہونے والی نویں اور اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ سے جارجیا اور امریکہ نے جارجیا میں "پھرتیلے جوان" کے عنوان کے تحت مشترکہ فوجی مشق کے انعقاد کا آغاز کر رکھا ہے۔سنہ دو ہزار پندرہ سے جارجیا اور امریکہ کے علاوہ دوسرے ممالک بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لینے لگے ہیں۔