امریکہ اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت
2019-07-21 15:24:55
امریکہ کے دفتر خارجہ نے بیس تاریخ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسی روز ترکی کے اپنے ہم منصب مولود چاووش اوگلو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس بات چیت میں ترکی کی جانب سے روس سے فضائی دفاعی میزائل نظام کی خریداری اور مسلہ شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پومپیو نے ترکی کی جانب سے روس سے "ایس -400فضائی دفاعی میزائل نظام "کی خریداری پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ مسلہ شام کے بارے میں پومپیو نے کہا کہ امریکہ ترکی اور شام کی سرحد پر ترکی کی سلامتی کی مناسبت سے ترکی کے تحفظات سے آگاہ ہے،تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کے ساتھ انتہا پسند تنظیم " داعش " کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی شراکت داروں کا تحفظ کیا جائے ۔