شمالی افغانستان میں فضائی کارروائی میں 28 افغان جنگجو ہلاک

2019-07-21 16:01:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنہوا نیوز ایجنسی کی افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز ملک کے شمالی صوبے فریاد میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان سیکورٹی فورسسز نے اس واقعے میں اٹھائیس طالبان جنگجووں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

مقامی حکومت کے ترجمان حنیف رضائی نے شہنوا نیوز ایجنسی کو بتایا یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر گئی۔ اس کارروائی میں افغان ائر فورس کے "اے انتیس" جنگی طیارے کی مدد سے طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان نے اس واقعے کےحوالے سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔


شیئر

Related stories