​چینی شہری ویزے کے بغیر 21 روز تک ایران میں رہ سکتے ہیں، چین میں ایرانی سفارت خانہ

2019-07-22 11:18:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں ایران کے سفارت خانے کے مطابق، 21 جولائی سے چین کے شہری ایران کے سفر کے لئے ویزا فری کی پالیسیسے مستفیدہوسکتے ہیں، جنہیں اس پالیسی کے مطابقایران میں21 دن قیام کی اجازت دی جاتی ہے.
ایران کے نائب صدر اور ثقافتی ورثہ، دستکاری اور سیاحت تنظیم کے صدر علی اصغر نے چین کے سیاحوں کا خیر مقدم کیا ہے.انہوں نے کہا کہدو عظیم ممالک کے طور پر ایران اور چیننے انسانی تمدن کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے. قدیم زمانوں سے، دونوں ممالک کے لوگوں نے سلک روڈپرتجارت اور تبادلے کئےہیں. چینی سیاحوں کی ایران آمد کو آسانبنانے کے لئےایران نے چینی شہریوں کو ویزا فری کی پالیسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ایراناور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی کی وجہ سے اور امریکی پابندیوں کے دباؤ کی وجہ سے، بہت سے غیر ملکی سیاح ایرانی سفر میںحفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں.اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاحتسے دنیا بھرکے لوگ ایران کا حقیقی چہرہ دیکھ سکتے ہیں. کہا جا سکتا ہے کہ ایران کم از کممشرق وسطی میں سب سےزیادہ محفوظ ممالک میں سے ایک ہے.ہمارے ملک کا سفر اختیار کرنے والے سیاح اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں.

شیئر

Related stories