بورس جانسن برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے
برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو اپنے نئے سربراہ کے طور پر چن لیا ہے، اب وہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ تھریسا مے کے استعفی کے اعلان کے بعد سا بق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کے درمیان وزارت عظمی کی دوڑ میں سخت مقابلہ تھا۔ بالاخر مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو پارٹی انتخابات کے آخری مرحلے میں بورس جانسن کی فتح کے بعد یہ طے ہوگیا ہے وہ نئے برطانوی وزیراعظم ہوں گے۔
پارٹی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد بورس جانسن نے ایک اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن بریگزٹ کے حوالے سےبرطانیہ کی قیادت کرنااورملک کو متحدرکھنا ہے ،اس کے ساتھ ساتھجیریمی کوربینکو شکست دینا ہے.
اسی دن،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نےٹویٹر کے ذریعہبورس جانسن کومبارکباد پیش کی.انہوں نے کہا کہ "ہم بریگزٹ کی کامیابی کے لئےایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے اورجیریمی کوربین کو حکومت سےباہر رکھنے کے لئے کوشش کریں گے ۔