بورس جانسن نےبر طانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا
2019-07-25 14:53:52
برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن چوبیس تاریخ کو ملکہ کی منظوری کے بعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی بورس جانسن نے اس بات کا اعلان کیا کہ برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔ وزیراعظم بننے کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہکا طاقتورقیادتکی رہنمائی میںاقدامات کرنے اور عوام کی زندگی بہتر بنانے کا وقت ہے ، میں برطانیہ کو بہتر مستقبل کے لیے تبدیل کرنا چاہتا ہوں، اب کوئی اگر مگر نہیں، برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا'۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ نیا معاہدہ طے کرے گا۔ یہ معاہدہ برطانیہ کے لیے زیادہ مفید ہو گا ۔ میں اس بات کیلئےپرامید ہوں ۔