امریکہ سے اسمگل ہونے ولا اسلحہ ملک میں منظم جرائم کا باعث بن رہا ، میکسیکو

2019-07-28 16:11:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے حالیہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ سے اسمگل ہونے والے اسلحہ کے باعث میکسیکو میں منظم جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسمگلنگ کے ذریعے ملک کے اندر آنے والے اسلحے کو ختم کرنا میکسیکو کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بیان کے مطابق میکسیکو کے اندر قتل و غارت اور بڑے مجرمانہ واقعات میں استعمال ہونے والے ہر دس ہتھیاروں میں سے سات امریکہ سے آتے ہیں۔ ہر سال تقریباً دو لاکھ امریکی بندوقیں دونوں ممالک کے سرحد سے میکسیکو میں اسمگل ہوتی ہیں۔

امریکہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہےکہ میکسیکو کے اندر اسمگل ہونے والے اسلحہ میں سے زیادہ تر امریکہ سے آتا ہے جس کا آدھا حصہ پستول اور رائفلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔


شیئر

Related stories