افغان دارالحکومت کا بل میں کار بم حملے میں کم ازکم چار افراد زخمی
2019-07-28 16:12:58
ایک عینی شاہد نےسنہوا کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ ہفتہ کے روز افغا نستان کے دار الحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہوا۔پولیس نے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو مہینوں کےاندردھشت گردوں نے کابل میں کئی خو نریز حملے کیے ہیں۔ اسی طرح کے ایک حملے میں پولیس کے مطابق گزشتہ جمعرات کو تین دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے تھے۔