بھارت میں سیلاب سے دو سو سے زائد افراد ہلاک

2019-07-28 16:36:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارتی میڈیا کے مطابق ستائیس جولائی تک بھارت کے شمال مشرقی اور مشرقی حصوں میں سیلاب آنےسے دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے رواں ماہ کے وسط سے مختلف علاقوں میں سیلاب آرہے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ بہار پردیش کا ہے جہاں اب تک ایک سو بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آسام پردیش میں ہلاکتوں کی تعداد اسی سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے ساتھ مزو رام پردیش اور اتر پردیش میں بھی متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آسام پردیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس پردیش میں واقع تیس سے زیادہ انتظامی ضلعوں میں بیس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد کی تعداد اڑتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اسی طرح بہار پردیش کے بارہ علاقوں میں سیلاب آیا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیاسی لاکھ ہے۔ اس وقت ان دونوں پردیشوں میں متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہزار سے زیادہ ریسکیو کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ چالیس امدادی ٹیموں کے ہزار سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کررہے ہیں۔ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے اب تک تباہی کو موثر طریقے سے کنٹرول نہیں کیا گیا ہے۔

ہر سال جون سے ستمبر تک بھارت میں مون سون کا مو سم ہوتا ہے۔ جس میں اکثر موسلا دھار بارشیں اورطوفان آتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سیلاب آتے ہیں۔


شیئر

Related stories