کابل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی
2019-07-29 16:50:51
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان میں تازہ بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز افغان نائب صدار تی امیدوار امراللہ صالحکے دفتر پر ہونے والے کار بم حملے میں بیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار سکیورٹی اہلکار اور سولہ عام شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں تینتالیس عام شہری اور سیکورٹی اداروں کے سات اہلکار شامل ہیں۔
اس واقعے میں ملوث تین حملہ آوروں کو سکیورٹی حکام نے موقع پر ہی مار گرایا۔ دھماکے سےکئی قریبیعمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اتوار کے روز یہ بم دھماکہ ایسے وقت میں ہوا، جبافغانستان میں صدارتی انتخابات کی ساٹھ روزہ مہم کا آغاز ہوا ہے۔