ٹرمپ اور نئے برطانوی وزیر اعظم کی پہلی ٹیلی فونک بات چیت

2019-07-30 10:54:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وائٹ ہاؤس نے انتیس جولائی کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھبیس تاریخ کو برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ،فریقین نے بریگزیٹ کے بعد دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ بوریس جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعددونوں رہنماؤں کا پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ بوریس جانسن نے چوبیس تاریخ کو برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔


شیئر

Related stories