آسیان وزراے خارجہ کے باون ویں اجلاس سمیت دیگر اجلاسوں کا بین کوک میں آغاز
2019-07-30 11:04:24
انتیس جولائی کو آسیان وزرائے خارجہ کے باون ویں اجلاس سمیت دیگر سلسلہ وار اجلاسوں کا تھائی لینڈ کے شہر بین کوک میں آغاز ہوا۔
موجودہ اجلاس انتیس جولائی سے تین اگست تک چھ دن تک جاری رہیں گے ۔اس دوران آسیان اور چین کے وزراء خارجہ کے اجلاس،آسیان اور چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے بیسویں اجلاس ، مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے نویں اجلاس ،آسیان علاقائی فورم کے اعلیٰ عہدہداروں کے چھبیسویں اجلاس سمیت کئی دیگر اجلاس منعقد ہونگے۔
آسیان کے دس رکن ممالک ، چین ،پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت تیس سے زیادہ ممالک کے نمائندے ان اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
تیس جولائی سے تین اگست تک چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای آسیان اور چین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سمیت دیگر اجلاسوں میں شرکت کررہے ہیں۔وہ تھائی لینڈ کا باقاعدہ دورہ بھی کریں گے۔