امریکہ کا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں لگانے کا اعلان
2019-08-01 15:08:46
امریکی حکومت نے اکتیس جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریفپر پابندی لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ جواد ظریف ایران کے روحانیرہنماایت اللہ خامنائی کیلئے کام کرتے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے اسی دن اعلان کیا کہ امریکہ میں پابندی لگائے گئےفرد کی جائداد کو منجمد کیا جائے گا ۔ امریکی افراد کو اس سے لین دین کرنے کی اجازت نہِیں ہوگی ۔ پابندی لگائے گئےفرد کے ساتھ لین دین کرنے والے غیر ملکی مالی ادارے پر بھی پابندی لگائی جائے گی ۔ اسی دن اس بارے میں جواب دیتے ہوئے محمد جواد ظریف نےکہا کہ ایران کے باہر ان کی کوئی جائداد موجود نہیں ۔ ان اور ان کے خاندان پر امریکہ کی پابندی سے کوئی اثر نہیں پڑےگا۔