فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے ایران کے وزیر خارجہ پر لگائی گئی امریکی پابندی کی عدم حمایت کا اظہار

2019-08-02 15:02:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فرانس کی وزارت خارجہ نے یکم تاریخ کو اعلامیہ جاری کیا ،جس میں فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کی طرف سےایران کے وزیر خارجہ پر لگائی گئی امریکہ پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تینوں ممالک امریکہ کے اس فیصلے کی حمایت نہیںکرتے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کےپیش نظرتمام سفارتیراستوں کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ معمول کےرابطے میںہیں تاکہ کشید گی کو کم کیا جا سکے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالےسے جامع معاہدےپر عمل درآمد کیلئےایرانپر زور دیا جا سکے ۔ اعلامیہ میں امریکہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے جو ہری توانائی کے سولاستعمالپر عائد پابندی کوہٹا ئے۔

شیئر

Related stories