امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ ، کم سے کم بیس افراد ہلاک

2019-08-04 15:27:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین اگست کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ایل پاسو سٹی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ تین اگست کی صبح ایک بڑے شاپنگ مال میں واقع وال مارٹ سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیس سالہ سفید فام شخص نے خریداری میں مصروف افراد پر رائفل سےفائرنگ کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سپر مارکیٹ میں شاپنگ مال کے عملے سمیت ہزاروں گاہک بھی موجود تھے۔  

فائرنگ کے واقعے کے بعد ، امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ریاست ٹیکساس اور ایل پاسو شہر کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔


شیئر

Related stories