افغانستان میں جولائی کی مہینے میں پندرہ سو شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ۔یو این اے ایم اے

2019-08-04 15:48:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی اعانتی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہِ جولائی میں افغانستان میں مسلح تصادم اور دہشت گردانہ حملوں میں پندرہ سو سے زائد شہری ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ایک ماہ میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی یہ تعداد رواں سال میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان اور اقوامِ متحدہ کے نمائندگان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور اور افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی اعانتی مشن ،یو این اے ایم اے کے سربراہ تادا می چی یا ما مو تو نے کہا کہ حالیہ چند ہفتوں سے جہاں امن کی کوششوں میں تیزی آئی ہے وہیں زمینی تصادم بھی بڑھا ہے۔ میں تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ یہ سوچ کر فوجی کارروائیوں میں اضافہ نہ کریں کہ اس طرح وہ امن بات چیت کے لیے مضبوط حیثیت میں آجائیں گے ، تصادم کو ہوا دینے کا ایک ہی نتیجہ نکلے گا اور وہ ہےعام شہریوں کا زیادہ بڑا جانی و مالی نقصان ۔ اب وقت ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے جان و مال کی حرمت کا خیال رکھیں ۔

یو این اے ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں مسلح تصادم یا اسی نوعیت کے پر تشدد واقعات میں تیرہ سو ساٹھ عام شہری ہلاک جب کہ چوبیس سو چالیس شہری زخمی ہوئے ہیں ۔


شیئر

Related stories