بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے بائیس ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق

2019-08-04 16:10:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ، بارشوں کے موسم کے باعث پہلے تو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈینگی بخار کی وبا پھیلی مگراب یہ وبا ملک بھر کے دیگر اضلاع میں بھی پھیل چکی ہے۔ تین اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق ، بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار سے متاثرہ بائیس ہزار نو سو انیس مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ مقامی میڈیا کا اندازہ ہے کہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں ڈھاکہ سے باہر کے علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہِ صحت کے مطابق پریشان کن امر یہ ہے کہ اب جب عید الاضحی قریب ہے تو بڑی تعداد میں لوگ دارالحکومت ڈھاکہ سے واپس اپنے آبائی علاقوں میں جا کر اس تہوار کو منائیں گے۔ایسے میں لوگوں کی آمدورفت وسیع پیمانے پرڈینگی وائرس پھیلانے کا سبب بنے گی۔

اسی وجہ سے بنگلہ دیشی حکومت نے تین اگست کو اعلان کیا ہے کہ ڈھاکہ سمیت ملک بھرمیں تمام سرکاری ملازمین کی ہفتے ، اتوار کی چھٹیاں نیز سرکاری تعطیلات منسوخ کی جارہی ہیں لہذا ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول آپریشن کے لیے تمام ملازمیں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈیوٹی پر لوٹ آئیں۔   


شیئر

Related stories