سابق امریکی نائب صدر والٹر منڈیل نے بھی"چین امریکہ کا دشمن نہیں ہے" نامی مشترکہ خط پر دستخط کر دئیے

2019-08-05 10:47:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکہ کے مختلف شبعہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شخصیات نے صدر اور کانگریس کے نام ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کا مقابلہ کرنے کی پالیسی کی مخالفت کی گئی ہے۔ سابق امریکی نائب صدر والٹر منڈیل نے بھی اس مشترکہ خط پر دستخط کردئیے ہیں۔ اس وقت تک اس خط پر دستخط کرنے والوں کی تعداد 180 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مشترکہ خط کا عنوان ہے "چین امریکہ کا دشمن نہیں ہے"۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے متعدد اقدامات نے امریکہ چین تعلقات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔مشترکہ خط کے دستخط کنندگان کا خیال ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں کشیدگی امریکہ سمیت عالمی مفادات کے مطابقت نہیں رکھتی۔یہ مشترکہ خط تین جولائی کو واشنگٹن پوسٹ میں شائع کیا گیا۔

مشترکہ خط میں نشاندہی کی گئی کہ چین کو دشمن سمجھنے اور چین سے "الگ " ہونے کی کوشش سے امریکہ کی بین الاقوامی حیثیت اور ساکھ کو نقصان پہنچے گا اور دنیا کے تمام ممالک کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ مشترکہ خط میں لکھا گیا ، "امریکی مخالفت چین کی معیشت کی مسلسل توسیع ، چینی کمپنیوں کے عالمی مارکیٹ شیئر میں اضافے، اور عالمی امور میں چین کے کردار کو نہیں روک سکے گی۔" اس کے علاوہ ، اگر امریکہ اپنے اتحادیوں کو چین کو دشمن سمجھنے پر مجبور کرتا تو ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مابین تعلقات کمزور ہوجائیں گے اور آخر کار وہ چین کے بجائے ،امریکہ کو خود سے الگ کردیں گے۔


شیئر

Related stories