امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی قرار

2019-08-05 10:48:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی کی وفاقی حکومت نے ٹیکساس میں ہونے والے فائرنگ کو داخلی دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کے روز امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ کے اس واقعہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں ویک اینڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس حکام نے 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اکیس سالہ حملہ آور نے فرار کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے ملزم کو جلد قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


شیئر

Related stories