افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ چودہ افراد ہلاک
2019-08-08 14:58:44
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سات تاریخ کو ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور ایک سو پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی روز افغانستان کے نائب وزیر داخلہ خوشحال سعادت نے ایک پریس کانفرنس میں افغان طالبان کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہناتھا سکیورٹی فورسز دھماکے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق سات تاریخ کی صبح تقریباً نو بجے کابل کے چھٹے ڈسٹرکٹ کے پولیس اسٹیشن کے سامنے بارود سے بھری ایک کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔