افغانستان: مسلح گروہوں میں تصادم 3 ہلاک، 5 زخمی

2019-08-08 16:39:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں بدھ کے روز متحارب گروہوں میں ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخیل کی جانب سے شنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات کسی معمولی بات پر ضلع چاہاب میں ان دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس نے اس ناخوشگوار واقع کو جنم دیا۔ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ دونوں گروہوں کا ایک ایک اہلکار بھی فائرنگ کے اس تبادلے میں ہلاک ہوا۔سکیورٹی فورسسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر ان غیر ذمہ دار عناصر کو غیر مسلح کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔


شیئر

Related stories