غلط تجارتی پالیساں امریکہ میں معاشی بحران کو جنم دے سکتی ہیں، امریکی ذرائع ابلاغ
امریکی "وال اسٹریٹ جرنل" نے 8 تاریخ کو ایک تبصرہ شائع کیا ، جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے اختیار کی جانے والی غلط تجارتی پالیسیاں امریکی معیشت میں کساد بازاری اور سست روی کا باعث بن سکتی ہیں۔
اس تبصرے میں وائٹ ہاؤس کے نیشنل ٹریڈ کمیشن کے ڈائریکٹر پیٹر ناوارو پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، گذشتہ ہفتے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی ، تو پیٹر ناوارو کے علاوہ صدر کے دیگر تمام اقتصادی مشیروں نے اس حوالے سے اعتراضات اٹھائے تھے۔
تبصرے میں کہا گیا کہ 2018 میں امریکہ کی غیر ملکی تجارت میں کشمکش کے آغاز سے لے کر آج تک امریکی کمپنیوں کے اعتماد اور سرمایہ کاری میں درجہ بہ درجہ کمی واقع ہوئی ہے، اور اس کے امریکی معاشی ترقی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات آہستہ آہستہ نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس وقت ، امریکی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد سے کم ہوکر 2فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکہ میں ہر ماہ فراہم کی جانے والی نوکریوں کی تعداد بھی 2018 میں اوسطاً دولاکھ تیئیس ہزار سے کم ہوکر ایک لاکھ پینسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔